باڈی بلڈرز کی اموات کی تحقیقاتی رپورٹ تسلیم نہیں، فیڈریشن

باڈی بلڈرز کی اموات کی تحقیقاتی رپورٹ تسلیم نہیں، فیڈریشن

لاہور(اے این این )پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی باڈی بلڈرز کی اموات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل پی او اے کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر فاروق اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ ہماری فیڈریشن پی ایس بی ایشین اور عالمی تنظیموں کے ساتھ ملحق ہے ۔پی او اے متوازی باڈی کی سرپرستی کر رہی ہے اور اسی کے ایما پر کمیٹی تشکیل دی گئی وہی باڈی سوات میں باڈی بلڈنگ ایونٹ منعقد کرا رہی ہے حالانکہ وہ ایونٹ غیر قانونی ہے اور نہ ہی اس میں ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دیئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ پی او اے کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جلد بازی میں ایونٹ کرایا گیا جس کے لیے باڈی بلڈرز نے پانی کی مقدار کم کرنے کے لیے زیادہ ادوایات کا استعمال کیا جس سے پیچیدگیا ں پیدا ہوئیں اور باڈی بلڈرز کی اموات ہوئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی