آل پاکستان ٹین سائیڈ رگبی ٹورنامنٹ آج سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگ

آل پاکستان ٹین سائیڈ رگبی ٹورنامنٹ آج سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد ...

ا

اسلام آباد (این این آئی) آل پاکستان ٹین سائیڈ رگبی ٹورنامنٹ (آج) ہفتہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اسلام آباد وائٹس، فاٹا، یو وی اے ایس ٗایل آر ایف سی ٗڈی ایچ اے، کے پی کے، ڈیزرٹ کیمبل، لاہور ہاکس، وہاڑی، ملتان، اسلام آباد بلیکس، لودھراں سپارٹنز اور مظفر گڑھ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 25 میچز کھیلے جائیں گے یہ ٹورنامنٹ دو روز تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ میں 15 مئی کو اسلام آباد اور ساؤتھ پنجاب کی خواتین ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی