پی سی بی شرجیل خان کے معاملے کی چھان بین کرے ٗ سعید اجمل
لاہور( سپورٹس رپورٹر)اسٹار قومی اسپن بولر سعید اجمل نے کہا ہے کہ پی سی بی شرجیل خان کے معاملے کی چھان بین کرے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پی سی بی کو معاملے کی مکمل چھان بین کرنی چاہیے اگر شرجیل خان قصور وار ہیں تب بھی ایسا عمل اپنایا جائے کرکٹ اور کھلاڑی بدنامی نہ ہو۔ قومی کرکٹر شرجیل خان کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بیان پر سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے کہاکہ شرجیل کو اس معاملے پر زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے اور معاملے کا بہادری سے سامنا کرنا چاہیے۔ محمد الیاس کا کہنا تھا کہ جو شخص صرف 2 دو لاکھ روپے کیلئے بلیک میلنگ کر رہا ہے وہ ضرور کوئی جوکر ہو گا۔