ایشین سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل ہوگا

ایشین سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) ایشین سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس (کل) اتوار کو تائیوان میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کریں گے۔ واضع رہے کہ 18 ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں حصہ لینے والوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، فرحان محبوب اور اسرار گل شامل ہیں ۔

جبکہ کوچنگ کے فرائض فہیم گل انجام دے رہے ہیں۔ یہ چیمپئن شپ 15 مئی تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی