66ویں فیفا کانگریس کے موقع پر نمائشی میچ کا انعقاد

66ویں فیفا کانگریس کے موقع پر نمائشی میچ کا انعقاد

میکسیکو سٹی(آن لائن)چھیاسٹھویں فیفا کانگریس کے موقع پر نمائشی میچ کا انعقادفٹ بال لیجنڈز ایک بار پھر میدان میں اتر گئے، میکسیکو آل اسٹارز سٹی کے جیت کے خواب چکنا چور کردیے۔میکسیکو سٹی میں فیفا کی چھیاسٹھ ویں کانگریس کے موقع پر لیجنڈز الیون اور میکسیکو آل اسٹارز کے درمیان نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں گولز کی برسات ہوگئی۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کرکے آٹھ آٹھ گول کرڈالے۔میچ آٹھ آٹھ کی برابری پر ختم ہوا۔میچ میں رونالڈنہو، کالس پویول اور فیبیو سمیت کئی لیجنڈز شریک تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی