ایشین سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل تائیوان میں ہوگا

ایشین سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل تائیوان میں ہوگا

تائیپے(این این آئی)ایشین سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس (کل) اتوار کو تائیوان میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کریں گے۔ واضح رہے کہ 18 ویں ایشین ٹیم سکواش چمپئن شپ بھی وہاں شروع ہے جس میں پاکستانی چار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں فرحان زمان، طیب اسلم، فرحان محبوب اور اسرار گل شامل ہیں ٗ کوچنگ کے فرائض فہیم گل انجام دے رہے ہیں ٗیہ چمپئن شپ 15 مئی تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی