قومی جونیئر انڈر18 ہاکی چمپئن شپ 22 مئی سے شروع ہوگی
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر انڈر18- ہاکی چیمپئن شپ 22 مئی سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رمضان جمالی نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب کی چار، خیبرپختونخوا اور سندھ کی تین ، تین بلوچستان کی دو ٗ اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کی ایک، ایک ٹیم شرکت کریگی۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کی تیار یاں زور شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں 21 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی اور 21 مئی کو شام 5 بجے منیجرز میٹنگ ہوگی ۔
جس میں ڈراز کا اعلان اور چمپئن شپ کے قوانین اور رولز کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا چمپئن شپ 3 جون تک جاری رہے گی۔