نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ،اکبر کلب سیمی فائنل میں پہنچ گیا

نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ،اکبر کلب سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد (این این آئی)اکبر کلب کی ٹیم نے نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں قائداعظم کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ٗکراچی کمپنی گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں ٗکھیل کے دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ میں اکبر کلب کے سلمان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی ٗقائداعظم کلب کے کھلاڑیوں نے گول برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کی تاہم ناکام رہے۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل مرحلہ 14مئی سے کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی