نئی برازیلین حکومت کے ساتھ مل کر اولمپک گیمز کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہیں، صدر آئی او سی

نئی برازیلین حکومت کے ساتھ مل کر اولمپک گیمز کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ...

لوسانے(آن لائن) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی)کے صدر تھامس بیچ کا کہنا ہے کہ برازیل کی صدردلما روسیف کی برطرفی سے ریو اولمپک کے انعقاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔تھامس بیچ کا کہنا تھا کہ 'ریو اولمپک کی تیاریاں اب آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور ملک میں رونما ہونے والے سیاسی واقعات اولمپک گیمز کے انتظامات کے لیے کم مسائل کھڑے کریں گے'۔ واضح رہے برازیل کی سینیٹ 180 دنوں کے اندر ٹرائل کے بعد دلما روسیف کو صدر کے عہدے سے مکمل طورپر ہٹانے کا فیصلہ کرے گی۔روایات کے مطابق ملک کا سربراہ اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں کھیلوں کا آغاز کرتا ہے۔ریو اولمپک کا آغاز 5 اگست کو برازیل کے مراکانا اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی