اپنے پالتو جانور کا کھانا مچھلی اور چاول انتہائی بہتر دکھائی دینے پرکھانے سے طبیعیت بگڑ گئی تھی، سیرینا ولیمز

اپنے پالتو جانور کا کھانا مچھلی اور چاول انتہائی بہتر دکھائی دینے پرکھانے ...

روم (اے این این)ٹینس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی سیرینا ولیمز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انھوں نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ انھوں نے کتوں کا کھانا کھایا تھا۔سرینا ولیمز نے اطالوی شہر روم میں قیام کے دوران ہوٹل میں اپنے یارکشائر ٹیریئر نسل کے پالتو کتے چپ کے لیے کھانا منگوایا تھا۔ مچھلی اور چاول انتہائی اچھے دکھائی دے رہے تھے ۔ انہوں نے ایک چمچ بھر کر کھا لیا۔ اس کا ذائقہ صابن جیسا تھا۔سرینا ولیمز کا کہنا تھا کہ میراخیال نہیں کہ انسانوں کے استعمال کیلئے ہے۔ انھیں اس کے اوپر لکھنا چا ہئے تھا کہ انسان اسے بالکل استعمال نہ کریں۔اس کے اثرات دو گھنٹے بعد ظاہر ہونا شروع ہوئے جب ا نہیں بیت الخلا میں جانا پڑا اور اس کے اگلے روز انھوں نے روم میں جاری اٹالین اوپن ٹورنامنٹ کے میچ کامیابی حاصل کی۔جمعرات کو تیسرے راؤنڈ میں امریکی حریف کرسٹینا میک ہال کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انھوں نے(7) 7-6 اور 1-6 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی