بس اسٹاپوں کی حالت خراب ، مسافر تیز دھوپ میں کھڑا ہونے پر مجبور

بس اسٹاپوں کی حالت خراب ، مسافر تیز دھوپ میں کھڑا ہونے پر مجبور

لاہور(دیبا مرزا :تصاویر علی رضا) لاہور ٹر ا نسپو ر ٹ کمپنی جہاں شہریوں کوبہتر ین سفری سہولیات فراہم کر نے میں ناکام ثابت ہو ئی ہے تو وہیں سٹاپوں کی حالت زار اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ مسافر مردو خواتین تیز دھوپ میں بس سٹاپوں پر کئی کئی گھنٹے بس کے انتظار میں کھڑے ہو نے پر مجبور ہیں ،جبکہ دوسری جانب بس سٹاپوں پر عارضی خوانچہ فر وشوں کی بھر مار نے مسافروں کا جینا محال کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے روز نا مہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے شہریوں اقراء حنا رو بینہ نے بتا یا کہ تیز دھو پ میں ایک تو ویسے ہی بس کا کئی کئی گھنٹے انتظار کر نا پڑتا ہے تو دوسری جانب سٹاپوں پر ٹھنڈے پا نی کی سہو لت تو ایک طرف کھڑے ہو نے کے لئے چھاؤں بھی نصیب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت کو چا ہیے کہ ہنگا می بنیا دوں پر بس اسٹاپوں کی حا لت زار پر تو جہ دی جا ئے ،انہوں نے کہا کہ اب تو اکثر سٹاپ عارضی خوانچہ فرو شوں کی بھر مار کی وجہ سے مسافروں کا بس کے انتظار میں کھڑا ہو نا محال ہو گیا ہے ،انہوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ حکو مت فوری طور اس طرف تو جہ کرے تاکہ باعزت طور پر سڑک پر کھڑے ہو کر انتظار کیا جا سکے،اس حوالے سے مو قف دیتے ہو ئے ترجمان ایل ٹی سی نے کہا ہے کہ لاہور میں بس اسٹاپوں کی بہتری کے لئے محکمہ کام کر رہا ہے جبکہ جلد ہی نیشل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ مل کر بس اسٹاپوں کی تزئین وآرائش کا بھی معاہدہ طے پا رہیے ہیں جبکہ دوسری جانب عارضی خوانچہ فروشوں کی شکا یات بھی موصول ہو رہی ان کے خلاف بھی کاروائی جلد عمل میں لائی جا ئے گی ۔۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1