چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کیلئے اچھا کام کر رہا ہے،حنا جیلانی

چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کیلئے اچھا کام کر رہا ہے،حنا جیلانی

لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق کی خصوصی دعوت پرمعروف سماجی کارکن حنا جیلانی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو صبا صادق ،ڈائریکٹر جنرل فاطمہ شیخ، ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک اور دیگر سٹاف نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیااور بچوں نے انھیں پھول پیش کئے اس موقع پرحنا جیلانی کو چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے بچوں سے متعلق انتظامی امورکے بارے میں بریفینگ دی گئی اور انھیں چا ئلڈ پروٹیکشن سکول اورچائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن کا دورہ کروایا گیا۔اس کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے کام سے متعلق ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے مہمانان گرامی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کارکردگی کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا جیلانی نے کہا کہ پنجاب میں بے سہارا اور عدم توجہی کا شکار بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو چیئر پرسن صبا صادق کی سربراہی میں بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ انھوں نے چیئر پرسن صبا صادق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ۔انھوں نے کہاکہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بحالی کیلئے حکومت اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔اس موقع پرچیئر پرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے سہارا اور عدم توجہی کا شکار بچوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کیلئے کوشاں رہے گا۔ اس موقع پرچیئر پرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق نے محترمہ حنا جیلانی او دیگر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1