واپڈا ہائیڈرویونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی جلوس

واپڈا ہائیڈرویونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی جلوس

لاہور( جنرل رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام بختیار لیبرہال لاہور سے محکمہ بجلی کے بل ڈسٹری بیوٹر کارکنوں نے ایک احتجاجی جلوس نکالا جس میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی اْنہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اْٹھا رکھے تھے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آمدہ قومی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس الاؤنس، میڈیکل الاؤنس ،کنوینس الاؤنس اور بڑھاپے کی پنشن میں پچاس فیصد اضافہ کر۔ بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد نے قیادت کی ۔

، نجی کارکنوں کی کم ازکم اْجرت اور اولڈ ایج سکیم کے تحت بڑھاپے کی پنشن مبلغ پندرہ ہزار روپے ماہانہ مقرر کرے اور عوام کی بنیادی ضروریات کی مہنگائی پر قابو پائے مظاہرین کا جلوس نسبت روڈ سے ہوتا ایبٹ روڈ ودیگر شاہراؤں سے گزر کر لکشمی چوک میں جمع ہوا ، بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد اورمحمد سلیم چیئرمین بل ڈسٹری بیوٹر ودیگر راہنماؤں نے خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1