پنجاب حکومت تمام ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز فراہم کرے،عمر کسانہ

پنجاب حکومت تمام ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز فراہم کرے،عمر کسانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تمام ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز فراہم کرے ،وینٹی لیٹرز کی عدم دستیابی یا خراب ہونے کی صورت میں آئے روز مریضوں کی شرح اموات میں اضافہ ہورہا ہے ۔
ایک روز قبل بھی میو ہسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ہونے کے باعث تین مریض جاں بحق ہو گئے ۔عوام کے لیے صحت کی سہولتیں پہلی ترجیح ہیں نہ کہ اورنج ٹرین ۔ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی عدم دستیابی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔اپنے ایک بیان میں عمر کسانہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو ان ہلاکتوں کو جوابدہ ہونا ہوگا ۔