یونین کونسل44میں صفائی آگاہی سرگرمی
لاہور( جنرل رپورٹر) البیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر بھر میں ڈینگی مچھر کی افزائش کے پیشِ نظر جمعہ کے روز یونین کونسل 44میں صفائی و ڈینگی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد اہلِ علاقہ کو ڈینگی کے خاتمے میں صفائی ستھرائی کی اہمیت سے باشعور کرنا تھا۔مہم سے قبل علاقہ میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا ۔
کمیونیکیشنز ڈیپارٹمنٹ نے آگاہی کیمپ لگایا اور علاقہ مکینوں میں پمفلٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر البیرا ک سینئر منیجر آپریشنز مسعود دیویجی کا کہنا تھا کہ ہم لاہور کے رہائشیوں کو ایک صاف ستھرا اور ڈینگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کی ہر مُمکنہ کوشش کر رہے ہیں اور ہماری ان آگاہی سرگرمیوں کا مقصدعوامُ الناس کے تعاوُن کا حصول ہے۔ سرگرمی کے اختتام پر آگاہی واک بھی کی گئی جس میں یونین کونسل کے چیئر مین چوہدری لال دین اور مقامی سکول کے طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آگاہی واک کی قیادت البیراک سینئر منیجر آپریشنز نے کی۔