اسمبلی کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے تقریب
لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں مدت ملازمت پوری کرنے کے بعدسروس سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ الوداعی کی یہ پروقار تقریب پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے ملازمت کی مدت پوری کر کے رخصت ہونے والے 10ملازمین میں اعزازی شیلڈ ز تقسیم کیں۔ تقریب میں سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر ، سپیشل سیکرٹری محمد شفیق عادل اور اسمبلی کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے ملازمت سے باعزت سبکدوش ہونے والے ملازمین کی خدمات کو سراہا اور انکی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ تقریب سے سینئر سیکرٹری نے بھی خطاب کیا اور ریٹائر ملازمین میں ان کی لازوال سروسسزکے اعتراف کے طور پر سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم بھی کیے۔