محکمہ جنگلات کے پانچ افسران کی ترقی

محکمہ جنگلات کے پانچ افسران کی ترقی

لاہور( لیڈی رپورٹر)سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیا ت و ماہی پروری کیپٹن (ر) جہانزیب خان کی سر براہی میں محکمانہ پروموشن کمیٹی نے محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجا ب کے پانچ افسران کو ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف گریڈ 18میں ترقی دیدی ہے ۔افسران تا حکم ثانی اپنی موجودہ جگہ تعیناتی پرہی کام کرتے رہیں گے۔محکمہ کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں افسران کو ترقی دی گئی ہے ۔ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور آفیشیٹنگ انور حسین گل ،ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف گوجرانوالہ آفیشیٹنگ ڈاکٹر زاہد اقبال خان کو ریگولر کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف فیصل آباد محمد زاہد شیخ کو آفیشٹنگ بنیادوں پراور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف میانوالی اظہر سعید جنجوعہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سالڈ رینج جہلم ریاض احمد کو ریگولر بنیادوں پر ڈپٹی ڈائریکٹر گریڈ 18 میں ترقی دیدی گئی ہے ۔ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری کیپٹن (ر) جہانزیب خان نے کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان ، ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشنز اکرام خان نیازی ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمنسٹریشن راؤ فضل الرحمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ہیڈ کوارٹر ز محمد نعیم بھٹی نے بطور اراکین کمیٹی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1