پاکستان کا بنگلہ دیش کے نمائندے سے احتجاج کہا ں کی دانشمندی ہے،اجمل قادری
لاہور(خبر نگار خصوصی) عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی چیئر مین مولانا میاں محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیر کی پھانسی پر پاکستان کی طرف سے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے نمائندے سے احتجاج غیر دانشمندانہ اقدام ہے کیونکہ پاکستان کے پہلے ہی بہت دشمن ہیں۔
جمعہ کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پہلے ہی بہت دشمن ہیں اور دشمنوں میں مزید اضافہ کرنا کہاں کی دانشمندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ایک حیثیت ہے اور اس کے فیصلوں کی اہمیت بھی اس سے کہیں زیادہ ہے ۔