ملک میں سالانہ 500ارب کی کرپشن ہو رہی ہے،صاحبزادہ حامد رضا
لاہور(خبر نگار خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملک میں سالانہ 500ارب کی کرپشن ہو رہی ہے۔وزیر اعظم کا پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالات کا جواب نہ دینے کا اعلان غیر جمہوری ہے۔نواز شریف کی ہٹ دھرمی او رضد سے کو ئی سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔پانامہ لیکس کی تحقیقات کی تاخیر سے ملک عدم استحکام کا شکار ہورہا ہے۔امریکہ اور بھارت اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازشیں کررہے ہیں وزیر اعظم نے اپوزیشن کے سوالوں کے جواب نہ دیئے تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔
نیب اپنی افادیت کھو چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت کسانوں کو بار دانہ کی فراہمی یقینی بنائے۔پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانا ضروری ہے افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے ۔