لاہور کار پارکنگ کمپنی نے 42رکشہ سٹینڈ بنانے کا آغاز کر دیا

لاہور کار پارکنگ کمپنی نے 42رکشہ سٹینڈ بنانے کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے خبر نگار سے)ٹریفک مسائل کا حل ، لاہور پارکنگ کمپنی نے شہر میں 42رکشا سٹینڈبنانے کا آ غا زکر دیا ہے پہلے رکشا سٹینڈ کا افتتاح لبرٹی چوک میں سی ٹی او نے کیا شاہدرہ ،راوی روڈ، ریلوے اسٹیشن،ماڈل ٹاؤن، اچھرہ، وحدت روڈ،اور دیگر مقامات پر بھی رکشا سٹینڈزبنائیں جائیں گے، ٹریفک مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اس موقعہ پر سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز اہم شاہراہوں پر قائم ان سٹینڈز کے علاوہ رکشے کہیں پارک نہ ہونے دیں۔انہوں نے تمام وارڈنز سے کہا ہے کہ آپ لوگ اہم شاہراہوں پر منظور شدہ سٹینڈز کے علاوہ رکشے کہیں پارک نہ کرنے دیں تا کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پایا جا سکے ۔