حکومت ڈینگی کے خاتمے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،پیر اشرف رسول
فیروز والہ (نامہ نگار) ٹی ایم اے تحصیل فیروز والہ میٹنگ روم میں ڈینگی کی روک تھام کے سلسلہ میں اجلاس زیر صدارت پیر اشرف رسول ایم پی اے اور ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق کی صدارت میں ہوا جس میں مختلف محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی اور ڈینگی کی روک تھام کے بارے میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک سے ڈینگی کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر ٹھوس اقدامات کیے ہوئے ہیں
جس کی وجہ سے ڈینگی کا خاتمہ ہر صورت میں ہو کر رہے گا۔ ڈی سی او ارقم طارق نے سرکاری محکموں پر زور دیا کہ وہ علاقے میں ڈینگی کے خاتمے کے سلسلہ میں آگاہی اجلاس منعقد کیا کریں خصوصی طور پر سکولوں میں جا کر طلباء کو لیکچر دیں انہوں نے ضلع بھر کے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹر آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں تا کہ ڈینگی کا خاتمہ ہو سکے ۔