پی ٹی آئی آزاد کشمیر انتخابات میں حیران کن کامیابی حاصل کریگی ،غلام محی الدین دیوان

پی ٹی آئی آزاد کشمیر انتخابات میں حیران کن کامیابی حاصل کریگی ،غلام محی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ ملک کی تباہی او ر بربادی میں نواز شریف اور آصف زرداری برابر کی ذمہ دار ہے ، کشمیر کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے انتخابات میں حیران کن کامیابی حاصل کرے گی ، انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو لوٹنے کے سواء کوئی کام نہیں کیا ، احتساب کے بغیر ملک اور قوم آگے نہیں بڑھ سکتی۔
کڑا احتساب اشد ضروری ہے ، آزاد کشمیر کے کونے کونے میں پی ٹی آئی کا پیغام پھیل چکا ہے اور عوام کی نظریں عمران خان پرہے، تحریک انصاف کامیابی کے بعد کشمیر کے نوجوانوں کو با عزت روزگار فراہم کرے گی اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے گی ، بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں پارٹی کارکنان پارٹی کی کامیابی کے لئے دن رات کوشاں ہے اور انشاء اللہ آنے والا دور تحریک انصاف اور عوام کا ہوگا۔