ایل ڈی اے اہلکاروں کیلئے آفس کارڈ لازمی قراردیدیا گیا

ایل ڈی اے اہلکاروں کیلئے آفس کارڈ لازمی قراردیدیا گیا

لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں غیر متعلقہ عناصر کا داخلہ روکنے کے لئے تمام افسران اور اہلکاروں کے لئے اوقاتِ کار کے دوران اپنا دفتری شناختی کارڈ گلے میں پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔ دفاتر میں داخلے کی اجازت سرکاری شناختی کارڈ دکھانے پر ہی ہو گی جس پر ہر ملازم کا ایمپلائی کوڈ درج ہے۔سرکاری گاڑیوں کے لئے خصوصی سٹکر جاری کئے گئے ہیں اور صرف سٹکر والی گاڑیاں ہی دفتر کی پارکنگ میں داخل ہو سکیں گی ۔ اس سلسلے میں سیکورٹی سٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1