فنڈز کا درست استعمال نہ ہوتو ہسپتالوں کا برا حال ہی ہو گا،میاں ایوب

فنڈز کا درست استعمال نہ ہوتو ہسپتالوں کا برا حال ہی ہو گا،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے لاہور کے ہسپتال میں وینٹی لیٹر کی کمی کی وجہ سے مریضوں کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہسپتالوں کے فنڈز فضول قسم کے منصوبوں پر لگائے جائیں گے تو وہاں پر ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ یہی سلوک ہو گا افسوس کی بات ہے کہ عوام صحت کی ناکافی سہلوتوں کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو اس بات کی ذرا سے بھی فکر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے صحت کی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔

لیکن حکومت کی پہلی ترجیح اورنج ٹرین ہے ہسپتال نہیں حکومت کے اس روئیے کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1