شریف برادران مزدوروں کے قوانین پر عملدرآمد نہ کراسکے،اشرف سوہنا

شریف برادران مزدوروں کے قوانین پر عملدرآمد نہ کراسکے،اشرف سوہنا

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف لیبرونگ کا اجلاس چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں زیرصدارت مرکزی صدر لیبرونگ اشرف سوہنا ہوا، اجلاس میں پنجاب بھرسے لیبرونگ کے رہنماؤں نے شرکت کی ، اجلاس میں لیبرونگ کے آئندہ کے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ، پنجاب بھر میں لیبرونگ کی تنظیموں کو فعال بنانے پر زور دیا گیا، اجلاس کے بعد اشرف سوہنا نے رانا عبدالسمیع ، ڈاکٹر صدیق ، ملک غلام عباس ،محمد اقبال ، امین ذکی اور رفیق نثار کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے یہ ذمہ دار سونپی ہے ، میں اس ذمہ داری بڑے احسن طریقے سے نبھانے بھرپور کوشش کروں گا، گذشتہ دورِحکومت میں شہبازشریف کی حکومت میں بطور لیبروزیر کا م کرچکا ہوں اور میں اپنے وزارت کے د ور میں شہبازشریف کو بڑاسمجھایا کہ وہ لیبرقوانین پر عملدرآمد کروائیں لیکن وہ اس میں سنجیدہ نہیں تھے اور اب جبکہ مجھے لیبرونگ سے الگ ہوئے بھی پانچ سال ہوگئے ہیں او ر پورے پنجاب میں ابھی تک لیبر قوانین پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، محنت کشوں کے بچوں کی شادی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ اورسکالرشپ کی رقم پچھلے تین سالوں سے روک رکھی ہے،مزدوروں کے لئے بنے ہوئے قانون کے مطابق ان کی امددد نہیں کی جاتی اور ان کے فنڈز منجمد کئے ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1