قادیانی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے،مولانا عزیز الرحمن

قادیانی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے،مولانا عزیز الرحمن

  لاہور (خبر نگار خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا عبدالنعیم اورمولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا خالدعابدنے خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے ،قادیانی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1