وزیر اعظم اپوزیشن کے سات سوالوں کا جواب دیں،عبدالعلیم خان

وزیر اعظم اپوزیشن کے سات سوالوں کا جواب دیں،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے پانامہ لیکس پر حکومتی خواہشات پر مبنی کمیشن کے قیام سے انکار کے بعد حکومت منہ چھپانے کے قابل نہیں رہی، ٹی او آر ز کے نام پر "ٹرمزآف ریلیف " کی تشکیل میں ناکامی سے نواز لیگ کو سخت دھچکا لگا ہے ، قوم کے سامنے تحریک انصاف سمیت متحدہ اپوزیشن کا موقف درست ثابت ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ بہتر ہو گا کہ وزیر اعظم ہٹ دھرمی چھوڑ کر قوم کے سامنے سچ بول دیں ،حقائق چھپانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا حالات دن بدن ڈیڈ لاک اور حکومت بند گلی کی طرف بڑھ رہی ہے ایسا نہ ہو کہ صورتحال اُن کے بس میں نہ رہے جو آج خود کو سیاسی لحاظ سے بہت طاقتور سمجھ رہے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود حکومت پانامہ لیکس کی دلدل سے باہر نہیں نکل سکی اور ہر آنے والا دن حکمرانوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز شریف اور اُن کے ساتھی مکمل طور پر اس عدالتی کمیشن پر تکیہ کیے بیٹھے تھے جس کی تشکیل ہی ممکن نہیں ہو سکی اب صرف ایک راستہ بچا ہے کہ وزیر اعظم قوم سے ایک اور خطاب میں اُن 7 سوالوں کا جواب دے دیں جو اپوزیشن نے اُن سے پوچھے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1