مجاہد مقصود کی قیادت میں تاجر وفد کی سی ٹی او طیب حفیظ کے ساتھ ملاقات

مجاہد مقصود کی قیادت میں تاجر وفد کی سی ٹی او طیب حفیظ کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)انجمن تاجران لاہور کے صدر حاجی مجاہد مقصود بٹ کی قیادت میں تاجروں کے وفدنے اندرون شہر ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے سی ٹی او لاہور طیب حفیظ سے ملاقات کی اس موقع پرجنرل سیکرٹری لاہور طیب رشید میر ، ایوب بٹ،عرفان ، شاہد بلال،فرخ اقبال،حاجی ریاض محمود، حامد بشیر ، ملک صابر، میاں محمود الحسن، اعجاز بٹ، میاں اعجاز، حاجی اسحاق، وقاص، حاجی فرخ حسین، سلیم رحمانی ، صابر حسین جٹ ودیگر بھی موجود تھے ، انجمن تاجران کے صدر حاجی مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ انتظامیہ نے اندرون شہر تجاوزات کیخلاف آپریشن کر کے ٹریفک نظام بحال کر دیا ہے جس سے اندرون شہر کاروبار بحال ہو گئے ہیں اور تاجروں نے ان تمام اقدامات پر ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے اظہار تشکر کیا ہے