پانامہ لیکس اپوزیشن جماعتوں کو سیاست سے آؤٹ کر دیگی،صفدر بٹ
لاہور(پ ر ) پانامہ لیکس اپوزیشن جماعتوں کو سیاست سے آؤٹ کردے گی، وزیر اعظم کا کسی بھی آف شور کمپنی سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ، مخالفین شازشیں بند کر دیں ورنہ تاجر اپوزیشن کیخلاف میدان میں آ جائیں گے ان خیالات کا اظہار لبرٹی مارکیٹ کے صدر صفدر علی بٹ نے تاجروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں نصیر احمد ، بابر ہیرو، ڈاکٹر نعیم ، ملک خالد ، یاسر عباس بٹ، رانا اخلاق علی ، بابر بھٹی، میاں مزمل ، چودھری امجد و دیگر تاجروں نے بھی شرکت کی صفدر علی بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )اب چوروں اور لیٹروں کو نہیں چھوڑے گی ، کالا دھن اب ملک میں لانا ہوگا، تاکہ ہمارے ملک کی معیشت کو سہارا مل سکے ۔