رائیونڈ متبادل روٹ کے تعمیراتی کام میں توسیع ، لاگت 88کروڑ بڑھ گئی

رائیونڈ متبادل روٹ کے تعمیراتی کام میں توسیع ، لاگت 88کروڑ بڑھ گئی

 لا ہور (جنر ل ر پورٹر ) ایل ڈی اے نے رائیونڈ متبادل روٹ کے تعمیراتی کام میں اضافہ کردیا، ،منصوبہ 2 ارب 12 کروڑ سے بڑھ کر 3 ارب روپے تک پہنچ گیا، گورننگ باڈی نے تخمینہ لاگت میں اضافے کی منظوری دے دی۔تفصیلا ت کے مطا بق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے خیابانِ جناح سے ویلنشیاتا رائیونڈ متبادل روٹ منصوبے میں ترمیم کردی ہے۔ تعمیراتی کام کا حجم بڑھانے سے منصوبے میں 70 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ خیابانِ جناح سے ویلنشیا براستہ لیک سٹی ، فضائیہ تا اڈہ پلاٹ رائیونڈ متبادل روٹ منصوبے کی لاگت دو ارب بارہ کروڑ سے بڑھ کر تین ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ منصوبے میں 30 کروڑ 86 لاکھ روپے سے ڈیفنس روڈ تا کاہنہ فلائی اوور سڑک کی تزئین و آرائش بھی شامل کرلی گئی ہے۔30 کروڑ 65 لاکھ روپے سے ویلنشیا تا انجینئرز ٹاؤن کے مِسنگ لنک کی لینڈ ایکوزیشن بھی شامل کی گئی ہے۔ ایل ڈی اے حکام مِسنگ لنک کے لئے 60 کنال اراضی 50 لاکھ روپے فی کنال کے حساب سے ایکوائر کریں گے۔ منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں شہریوں اور درجنوں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ پہنچے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1