تیرہویں بین الاقوامی پیپر ایکسپو جو پولی ورلڈ ٹریڈ سنٹر گانزوومیں منعقد ہوگی

تیرہویں بین الاقوامی پیپر ایکسپو جو پولی ورلڈ ٹریڈ سنٹر گانزوومیں منعقد ...

لاہور(کامرس رپورٹر) تیرہویں بین الاقوامی پیپر ایکسپو جو پولی ورلڈ ٹریڈ سنٹر گانزوومیں منعقد ہورہی ہے اس میں شرکت کے لیے آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کا دس رکنی وفد تیسری مرتبہ شرکت کے لیے پندرہ مئی کو روانہ ہورہا ہے۔ وفد کے لیڈر خامس سعید بٹ ہیں اور دوسرے ممبران میں ندیم سعید، زاہد مقصودبٹ، سابق صدر ایپما بیگم سمیرا زاہد بٹ، حاجی لیاقت علی ، خواجہ عمران حسن، صہیب قادر اور محمد محسن نعیم شامل ہیں۔

وفد اپنے دورے میں جہاں پاکستانی کونسل جنرل ڈاکٹراحمد ارائیں سے ملاقات کرے گا وہاں شن ژن سٹی کا دورہ بھی کرے گا ۔

 

مزید : کامرس