تاجکستان سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے مددگار ثابت ہوگا‘ ظہیر بھٹہ

تاجکستان سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے ...

لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی وایگز یکٹو ممبر لاہور چیمبرز ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ تاجکستان سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے مدد گار ثابت ہوگی، سینٹرل ایشاء ساؤتھ ایشاء بجلی ٹرانسمیشن اینڈ ٹریڈمنصوبہ کاسا کے تحت 1000میگا واٹ سستی بجلی دستیاب ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کا خاتمہ صنعتی ترقی کیلئے از حد ضروری ہے حکومت کا چین کے ساتھ توانائی بحران کے لیے معاہد ے ،کاسا 1000میگا واٹ معاہدہ پر ٹرانسمیشن لائن جلد مکمل کرنے پر اتفاق حکومت کے اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ کاسا 1000میگا واٹ بجلی معاہدہ سے پاکستان کی بجلی کی ضروریات پوری ہونگی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سے انڈسٹری ترقی کریں گی جس سے ملک خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین ،محمد اعظم چوہدری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ کاسا معاہدہ سے سستی بجلی کے علاوہ ٹراسمیشن لائن اور پاکستان تاجسکتان کو3شاہراہوں کے ذریعے ملانے کی منظوری سے اس معاہد ے میں آنے والے چاروں ممالک میں تجارت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگی نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے وافر مواقع پر دستیاب ہونگے۔

مزید : کامرس