پلاننگ کمیشن اور نیسلے پاکستان کے درمیان بچوں کی صحت کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

پلاننگ کمیشن اور نیسلے پاکستان کے درمیان بچوں کی صحت کے حوالے سے مفاہمتی ...

لاہور(پ ر) پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے بچوں کی صحت اور افزائش کے لیے نیسلے پاکستان سے ایک معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال ،ڈپٹی چےئرمین پلاننگ کمیشن ندیم جاوید، ڈاکٹر مبارک علی چیف اکانومسٹ سمیت فوڈ سکیورٹی اور کلائمٹ چینج کے اہم ارکان نے شرکت کی۔ معاہدہ پر جناب سیکیٹری پلاننگ کمیشن یوسف نسیم کھوکھراور نیسلے پاکستان کی طرف سے ہیڈ آف کارپوریٹ افئیروقاراحمد نے دستخط کئے۔پلاننگ کمیشن آف پاکستان ملک میں موجودہ غذائی قلت سے بخوبی واقف ہے اور خاص طور پر خواتین اور بچوں میں اغذا ئی قلت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اپنے وژن 2025 میں خصوصی توجہ دے رہا ہے ۔ اسی کاوش کے تحت پر ائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے غذائیت سے بھرپور غذاکے حصول کو یقینی بنانا ہے تاکہ صحت مند خوراک کے حصول کے لیے آگاہی کو ممکن بنایا جاسکے۔

اسی مقصد کو پورا کرنے کے لیے کاروباری، تعلیمی اور سول سوسائیٹی کے ساتھ مل کرکام کیا جائے گا تاکہ غذائی قلت کو پورا کیا جاسکے اور معاشرے میں اس سے متعلق عملی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ دوسری جانب نیسلے پاکستان نے عالمی مہم ) (U4HK United For Healthier Kids کے نام سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ بچوں میں صحت مند سرگرمیوں کے رحجان کو فروغ دے گی ۔یہ مہم خاص طور پر بچوں میں غذائیت سے بھرپور غذا ، صاف پانی کا استعمال اور جسمانی ورزش کو اپنے معمولات کا حصہ بنانے میں رہنمائی فراہم کرے گی۔ اس مہم کی بدولت پاکستان میں 3-12سال تک کی عمر کے تقریباََ 50,000 بچوں کے طرز زندگی میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ یہ مفاہمتی یاداشت حکومت پاکستان اور نیسلے کو اپنے تجربات اور وسائل کی بدولت اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور مضبوط روابط کی بدولت غذا کی کمی جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔یہ اشتراک پلاننگ کمیشن کے وژن 2025کی شق نمبر4جو کہ خاص طور پرپانی اور خوراک کی فراہمی پر زور دیتاہے ، کو یقینی بنائے گا ۔ پلاننگ کمیشن اور نیسلے اس طرح کے اشتراک کو قومی اور بین الاقوامی نجی ادارے جس میں تعلیم ،ذرائع ابلاغ اور ڈونرز شامل ہیں کو شامل کرے گا۔

مزید : کامرس