جاوید آفریدی کیلئے ’بزنس مین آف دی ایئر‘ کا اعزاز

جاوید آفریدی کیلئے ’بزنس مین آف دی ایئر‘ کا اعزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ہائیر اور رْوبا پاکستان پرائیویٹ لمٹیڈ کے سی ای او ،جاویدآفریدی کو صدارتی بزنس مین آف دی ایئر گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ یہ میڈل لاہور چیمبر کی نویں اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا۔ا تقریب میں صدر ممنون حسین اور شیخ محمد ارشد نے پاکستان کی دیگر انتہائی ممتاز کاروباری شخصیات کو بھی ایوارڈز عطا کیے۔اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا،’’میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ میرے کام کو LCCIکے اراکین نے سراہا ہے۔حکومت اور چیمبر کی جانب سے مقامی کاروباری اداروں کوملنے والی مسلسل سپورٹ اور تعاون نے ہمیں اس قابل بنایا ہے کہ ہم ملک میں کاروباری ماحول کو فروغ دے سکیں۔
اس ایوارڈ نے میرے عزم میں اضافہ کر دیا ہے کہ میں عوامی مفاد میں انفراسٹرکچر اور انسانی وسائل کی ترقی میں مزیدسرمایہ کاری جاری رکھوں۔‘‘نویںLCCI اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب میں جاوید آفریدی کے علاوہ پاکستان کی بعض دیگرممتاز کاروباری شخصیا ت کوبھی صدارتی بزنس مین آف دی ایئر گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

مزید :

کامرس -