شامل خان اور رز کمالی کی ڈرامہ سیریل’’رائیگاں‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

شامل خان اور رز کمالی کی ڈرامہ سیریل’’رائیگاں‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری
 شامل خان اور رز کمالی کی ڈرامہ سیریل’’رائیگاں‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

  

لاہور(کلچرل رپورٹر)شامل خان اور رز کمالی کی ڈرامہ سیریل’’رائیگاں‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری ہے۔ اداکارہ رزکمالی پی ٹی وی لاہور مرکزی کی ڈرامہ سیریل’’رائیگاں‘‘کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے لئے لاہور پہنچ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر اسد جمیل کی مذکورہ سیریل کے مرکزی کردار پینو کے لئے رزکمالی کا انتخاب کیا گیا ہے۔پہلے سپیل کے لئے رزکمالی لاہور پہنچ گئیں اور آتے ہی ریلوے کالونی کے ایک گھر میں ریکارڈنگ کے لئے چلی گئیں۔رزکمالی نے اس بارے میں’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ اگرچہ اس سے پہلے بھی میں لاہور میں پروڈیوسرفیاض ادریس کے سوپ’’زندگی مجھے تیرا پتہ چاہیے‘‘ میں کام کرچکی ہوں جو پی ٹی وی سے آن ائر ہے لیکن لاہور سنٹر کے لئے پہلی بار کام کررہی ہوں۔پروڈیوسراسد جمیل بہت محنتی اور پروفیشنل ہیں جن کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں’’رائیگاں‘‘کے لئے لاہورمیں دوہفتے قیام کروں گی۔

مزید : کلچر