پی آئی ایف ڈی فیشن کے بین الاقوامی ادارے کی رکنیت حاصل کرنے میں کامیاب

پی آئی ایف ڈی فیشن کے بین الاقوامی ادارے کی رکنیت حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کو فیشن کے بین الاقوامی ادارے’’cumulus ‘‘کی رکنیت حاصل ہوگئی ہے ۔اس مناسبت سے گزشتہ روز ادارے کی وائس پرنسپل حنا طیبہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن پاکستان کا پہلا ادارہ ہے جسے یہ عالمی اعزازحاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں ہمارا ادارہ فیشن ،آرٹ اور ڈیزائننگ کوفروغ دینے کے لئے کام کررہا ہے۔اب پاکستان میں ڈیزائننگ کے شعبے میں بہت زیادہ ریسرچ ہورہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اب پاکستانی طلبا اپنا کام بین الاقوامی سطح پر لے سکتے ہین جہاں انہیں سیکھنے کے مزید مواقع ملیں گے۔اس موقع پر موجود عمران محمود نے کہا کہ ادارے میں طلباکو فیشن اور آرٹ ڈیزائننگ کے مختلف شعبوں میں تربیت دی جارہی ہے،کچھ عرصہ قبل ہمارے ادارے نے پاک فوج کے ساتھ مل کر فٹ ویئر کے شعبے میں کام کیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

مزید : کلچر