اداکارہ سوناکشی سنہا کی تمام امیدیں نئی فلم ’’اکیرا‘‘سے وابستہ

اداکارہ سوناکشی سنہا کی تمام امیدیں نئی فلم ’’اکیرا‘‘سے وابستہ
 اداکارہ سوناکشی سنہا کی تمام امیدیں نئی فلم ’’اکیرا‘‘سے وابستہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی تمام امیدیں نئی فلم ’’اکیرا‘‘سے وابستہ کر لیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوناکشی سنہا کی طویل عرصے سے کوئی فلم نہیں آئی ہے اور انہیں ہٹ فلم کا انتظارہے۔ان کی آخری ہٹ فلم ’’ہالی ڈے ‘‘ تھی جس کی کامیابی کا مکمل کریڈٹ اکشے کمار کو گیا۔اب تمام امیدیں آنے والی فلم ’اکیرا‘‘سے وابستہ کرلیں، جس کی ریلیز کا انہیں بے صبری سے انتظار ہے۔اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ ایک ایکشن پر مبنی فلم ہے،جس میں وہ ایک مختلف کردار میں نظر آئیں گی۔مذکورہ فلم 23 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔

مزید : کلچر