موسیقار خرم بھٹی کا گلوکارہ گلاب کے ساتھ آڈیو البم بنانے کا معاہدہ

موسیقار خرم بھٹی کا گلوکارہ گلاب کے ساتھ آڈیو البم بنانے کا معاہدہ

لاہور(فلم رپورٹر)موسیقار خرم بھٹی نے نئی گلوکارہ گلاب کے ساتھ آڈیو البم بنانے کا معاہدہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ گلاب گلوکاری کے میدان میں ابھی نئی ہیں لیکن وہ میڈم نور جہاں ،لتا منگیشکر ،عذرا جہاں ،صائمہ جہاں کو بڑی خوبصورتی سے گاتی ہیں۔ گلاب نے بتایاکہ ان کی اس البم کو خرم بھٹی ریکارڈ کریں گے ۔جس کو پاکستان اور برطانیہ سے بیک وقت ریلیز کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے والد استاد الفت حسین سے گلوکاری سیکھی ہے اور مجھے گیت ،غزل،بھنگڑا گانا پسند ہے۔خاص طورپر لائیو سنگنگ اچھی لگتی ہے۔

مزید : کلچر