سبین علی کے ’’کچھ میٹھا ہوجائے‘‘ سمیت دو فلموں کیلئے گانے ریکارڈ

سبین علی کے ’’کچھ میٹھا ہوجائے‘‘ سمیت دو فلموں کیلئے گانے ریکارڈ

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ سبین علی نے’’کچھ میٹھا ہوجائے‘‘ سمیت دو فلموں کے لئے گانے ریکارڈ کرواےئے ان گانوں کی ریکارڈنگ گذشتہ روزبھٹی سٹوڈیو اور محمود سٹوڈیومیں کی گئی ان گانوں کا میوزک جی اے مشتاق اور مبارک چوہدری نے ترتیب دیاتھا۔ دوران سبین علی نے بتایاکہ اس سے قبل وہ’’رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں‘‘ اور ’’حالیہ ریلیز ہونیوالی فلم’’زندگی گزاروہس کے‘‘ کے لئے بھی آئٹم سونگ ریکارڈ کرواچکی ہیں جنہوں نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سبین علی نے کہاکہ پلے بیک سنگر بننا بہت مشکل ہے کیونکہ آپ کو اداکار کے کردار کے مطابق گانا پڑتا ہے ورنہ یو ں لگے گاکہ گلوکار خود نہیں گارہا۔اس لیئے میں اپنی گائیکی کی طرف بہت زیادہ دھیان دیتی ہوں تاکہ میں اپنا آپ منواسکوں۔یاد رہے کہ سبین علی کی مقبولیت دیکھتے ہوئے بہت سارے ہدائتکاروں نے اپنی فلموں کیلئے گانے کی آفر کردی ہے۔

مزید : کلچر