جواد بشیر کی فلم’’تیری میری لوسٹوری‘‘کی شوٹنگ آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہوگی

جواد بشیر کی فلم’’تیری میری لوسٹوری‘‘کی شوٹنگ آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہوگی
جواد بشیر کی فلم’’تیری میری لوسٹوری‘‘کی شوٹنگ آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہوگی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر جواد بشیر کی فلم’’تیری میری لوسٹوری‘‘کی شوٹنگ آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہوگی جس میں پوری کاسٹ حصہ لے گی۔فلم کی شوٹنگ اداکارہ عظمیٰ خان کی والدہ کے انتقال کے باعث روک دی گئی تھی۔قبل ازیں مذکورہ فلم کی شوٹنگ بیدیاں روڈ کے ایک فارم ہاؤد پر دس روز تک جاری رہی۔جواد بشیر نے اعلان کیا تھا کہ’’تیری میری لوسٹوری‘‘کی شوٹنگ مئی میں ہی مکمل کرلی جائیگی تاہم ذرائع نے بتایا کہ اب فلم کا کیمرا جون میں کلوزہوگا۔ عظمی خان کے ہمراہ فلم کی کاسٹ میں اشنا شاہ اور سلمان شاہد سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔

مزید : کلچر