مدیحہ شاہ کی دو فلموں میں کام سے معذرت

مدیحہ شاہ کی دو فلموں میں کام سے معذرت

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مدیحہ شاہ نے دوفلمیں مستردکردیں ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے لالی وڈ کے دو سینئر ڈائریکٹر زنے مدیحہ شاہ کو اپنی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش دی لیکن کہانی اور کردارون کی تفصیلات معلوم کرنے کے بعد انہوں نے کام سے معذرت کرلی۔اس بارے میں مدیحہ شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے ماضی میں ہمیشہ معیاری فلموں میں کیا ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ انڈسٹری کو بے شمار ہٹ فلمیں دیں۔فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کی وجہ بھی یہی تھی کہ میں غیر معیاری کام نہیں کوسکتی جب بھی مجھے کوئی اچھا پراجیکٹ ملے گا ضرورکام کروں گی

لیکن روایتی کام کرنے والے لوگوں سے معذرت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں خوشگوار گھریلو زندگی گزاررہی ہوں۔

مزید : کلچر