طاہر جبار کی ’’شکوہ جواب شکوہ‘‘ میوزک ورلڈ ٹی سیریز کے اشتراک سے ریلیز

طاہر جبار کی ’’شکوہ جواب شکوہ‘‘ میوزک ورلڈ ٹی سیریز کے اشتراک سے ریلیز

لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان ہدائتکار،اداکاروگلوکار طاہر جبار کی نئی اردوفلم’’شکوہ جواب شکوہ‘‘ کو میوزک ورلڈ بھارتی ریلیزنگ کمپنی ٹی سیریز کے اشتراک سے دنیا بھرمیں ڈی وی ڈی پر ریلیز کرے گی۔تفصیلات کے مطابق اس فلم کو ریلیز کرنے کے تمام تر معاملات طے پاچکے ہیں۔ طاہرجبار نے بتایاکہ اس فلم کو ایک حساس موضوع پر تیار کیاگیاہے جسے دیکھنے کے بعد انسان کے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔اس فلم میں ایک بچی کا اللہ تعالیٰ کو لکھاجانے والا خط ڈسکس کیا گیاہے جو حالات سے مجبور ہوکر لکھتی ہے اس فلم کی کہانی اور ڈائریکشن طاہر جبار کی ہے۔جبکہ پروڈیوسر شعیب خان اور طاہرجبار ہیں فلم کی کاسٹ میں طاہرجبار،ردااصفہانی،رداعاصم،روحی خان اور نیر اعجازشامل ہیں۔

طاہرجبار پروڈکشن کے بینرتلے بننے والی اس فلم کو معروف ریلیزنگ کمپنی میوزک ورلڈ بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کے اشتراک سے دنیابھرمیں ریلیز کررہی ہے۔

مزید : کلچر