ماریہ خان کا شوبزمیں واپسی کا فیصلہ

ماریہ خان کا شوبزمیں واپسی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف اداکارہ ماریہ خان نے5 سال بعد شوبزمیں واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے چند وجوہات کی بناء پر 2011 میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلیاتھی۔اوراب انہوں نے 5 سال بعد دوبارہ شوبزمیں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جو ڈرامہ انہوں نے 2011 میں چھوڑا تھا اب وہ نہیں رہا چند نام نہاد اداکاراؤں نے سٹیج پر قبضہ کررکھاہے جنہیں نہ تو اداکاری آتی ہے اور نہ ہی پرفارمنس بس وہ اپنا آپ دکھا کر معروف اداکارہ کا لیبل لگارہی ہیں۔ماریہ خان نے کہاکہ اس سے قبل ڈرامہ سینئرزاداکاروں اور اچھے سکرپٹ پر چلتاتھا اور فیملیز ڈرامہ دیکھنے آتی تھی مگر اب ڈرامہ دیکھنے فیملیز نہیں بلکہ تماشبین آتے ہیں جو اداکار کو بولنے نہیں دیتے اور ہر دس منٹ بعد فحش ڈانس کی فرمائش کرتے ہیں اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے سینئیرز اداکاروں نے یا تو چینلز کا رخ کرلیا ہے اور یا شوبزسے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے


بہت سارے سینئیرزاداکار تو بیقدری کا شکار ہوکر فاقوں اور بیروزگاری کے ہاتھوں دنیا سے ہی کنارہ کشی اختیار کرگئے ہیں۔ماریہ خان نے کہاکہ اس وقت ڈرامے کی کاسٹ دیکھ کر ٹکٹ خریدی جاتی تھی کہ اس ڈرامے میں کون کون سا کامیڈین ہے جبکہ اب یہ دیکھ کر ٹکٹ خریدی جاتی ہے کہ اس میں کونسی فحش ڈانس کرنے والی ہے اور کتنے گانے ہیں۔ماریہ خان نے مزیدکہاکہ انہوں نے باقاعدہ شوبزمیں واپسی کا اعلان کردیا ہے اور جیسے ہی انہیں کسی معیاری سٹیج ڈرامے ،ٹی وی ڈرامے یا فلم کی آفر ہوئی وہ قبول کرلیں گے اور صرف معیاری اور منتخب کام ہی کرینگی تاکہ ان کا جو نام بنا ہواہے اس پر دھبہ نہ لگے۔

مزید :

کلچر -