منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،2 ملزموں کو گرفتار کر لیاگیا

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،2 ملزموں کو گرفتار کر لیاگیا

لاہور(وقائع نگار) سند ر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملتا ن روڈکے قریب2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی جس پر ایس پی صد ر فیصل مختا رنے تمام تھانوں پر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔ ایس ایچ اوسند ر عا صم رفیع نے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے منشیات فروش سجا د اورتصد ق کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اعلیٰ کو الٹی کی 2کلوگرام چرس قبضہ میں لے لی۔ایس پی صد رفیصل مختا ر نے منشیات فروشوں کی گرفتاری پرایس ایچ او سند ر عا صم رفیع اور ان کی ٹیم کو خصوصی شاباش دی۔

مزید : علاقائی