گوالمنڈی ، 42سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،مردہ خانے میں منتقل

گوالمنڈی ، 42سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،مردہ خانے میں منتقل

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )گوالمنڈی کے علاقے سے 42سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ گوالمنڈی کے علاقے دل محمد روڈ پر فٹ پاتھ پر 42سالہ شخص کی لاش دیکھ کر مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی ۔ بعد ازاں ناکامی پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے نشہ کی زیادتی موت کا سبب ہو سکتی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ اور لواحقین کے آنے کے بعد سامنے آئیں گے ۔

مزید : علاقائی