سند ر،موٹر سائیکل کی چین میں دوپٹہ پھنسنے سے خاتون سمیت 2افرا د جاں بحق

سند ر،موٹر سائیکل کی چین میں دوپٹہ پھنسنے سے خاتون سمیت 2افرا د جاں بحق

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) سندر کے علاقہ میں مو ٹر سائیکل کی چین میں دوپٹہ پھنسنے سے حادثہ کے نتیجہ میں خاتو ن سمیت دو افرا د جا ں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ پو لیس نے زخمی کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کر دیا، جا ں بحق ہو نے والو ں کی نعشیں ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردی ہیں۔بتا یا گیا ہے کہ سندر کے علاقہ بحریہ ٹاؤن کے قریب30 سالہ اصغر25سالہ سحرش اور 15سالہ امجد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل کی چین میں دوپٹہ پھنس گیا، تیز رفتاری کے باعث تینوں فٹ پاتھ سے جاٹکرائے جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں اور پو لیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں پہنچایا جہاں اصغر اور سحرش دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئے۔ پو لیس نے دوونوں نعشوں کو قانو نی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔

مزید : علاقائی