گاڑی کے انجن میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر شدید زخمی

گاڑی کے انجن میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) لٹن روڈ کے علاقے میں گاڑی کے انجن میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ لٹن روڈ کے علاقے چوبرجی سپر آٹو سپئیر پارٹس مارکیٹ میں عقیل نامی مکنیک گاڑی کے انجن کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک گاڑی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں عقیل جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -