پشاور سے آنیوالی مسافر بس کی تلاشی، سمگل شدہ آٹو پارٹس برآمد

پشاور سے آنیوالی مسافر بس کی تلاشی، سمگل شدہ آٹو پارٹس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) کسٹمز انٹی سمگلنگ کی ٹیم نے پشاورسے آنے والی مسافربس تحویل میں لے کرلاکھوں روپے مالیت کے سمگل شدہ آٹو پارٹس برآمد کرلئے، بادامی باغ سے سمگل شدہ پکڑے کی لیس کی بھاری کھیپ ضبط کرلی گئی۔کسٹمز انٹی سمگلنگ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر شیراکوٹ کے قریب نیازی ٹرانسپورٹ کی ایل ای ایس نائن ون ڈبل نائن نمبر بس کو روک کر لاکھوں روپے مالیت کے سمگل شدہ آٹوپارٹس قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔مسافر بس میں گاڑیوں کے شاک، ایئرفلٹر،کلچ پلیٹس،بریک شو،انجن بلاک اور ہیڈ شامل تھے۔ کسٹمز حکام کے مطابق طارق خان اور سید جان نامی پٹھان مسافروں کی آڑ میں گاڑیوں کے پارٹس لے کر لاہور آرہے تھے۔اسی طرح کسٹمز انٹی سمگلنگ کی ٹیم نے بادامی باغ کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار چارسو کلوگرام بھارتی ساختہ لیس ضبط کرلی۔کسٹمز حکام کے مطابق سمگل شدہ لیس ارسلان احمد نامی تاجر کی ملکیت تھی۔ کسٹمز انٹی سمگلنگ کی ٹیم میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اعجاز رسول شاہ،انسپکٹر عرفان ممتاز مہوٹہ،محمد سعید رندھاوا اورانسپکٹرعبدالرحمٰن بٹ شامل تھے۔

مزید :

علاقائی -