چوہنگ ، 35سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق

چوہنگ ، 35سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق

لاہور(وقائع نگار) چوہنگ کے علاقہ میں 35سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق 35سالہ طالب حسین جو کہ چوہنگ کے علاقہ کا رہائشی تھا گزشتہ روز گھر میں پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا جس پر گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی