صوبائی دارالحکومت،ڈاکوؤ چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت،ڈاکوؤ چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور ...

لاہور(وقائع نگار)صوبائی داراکحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق مناواں میں چونگی سٹاپ پر واقع نوید کی دکان سے دوڈاکو 84ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس سی میں الیاس سے ایک لاکھ22ہزار،ڈیفنس سی میں ہی عنصرسے 20ہزار ،ساندہ میں سلطان سے 11ہزارکی نقدی اور وحدت کالونی میں شیخ عقیل سے دوڈاکو سوا لاکھ مالیت کا کتا چھین کر لے گئے ۔علاوہ ازیں اسلام پو رہ میں آصف،گجر پو رہ میں بابر،ملت پارک میں طالب،ہربنس پو رہ میں زمان کی گاڑیاں اور گڑھی شاہو میں ارسلان،لٹن رود میں شعیب،ملت پارک میں راحیل،ساندہ میں ہارون،گرین ٹاؤن میں اکمل،جوہرٹاؤن میں طیب،باغبانپورہ میں رضوان،شمالی چھاؤنی میں سعید،فیصل ٹاؤن میں یوسف اور گرین ٹاؤن میں عاصم کی موٹڑسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی